counter easy hit

عثمان بزدار کی اچانک اسلام آباد طلبی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ ساہیوال کے بعد اب سب کی نظریں وزیراعظم کی جانب چلی گئی ہیں ، اور اب تازہ خبر یہ ہے کہ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو آج ہنگامی طور پر اسلام آباد طلب کر لیا ہے ، وزیراعظم، وزیراعلیٰ سے سانحہ ساہیوال کے حوالے سے تمام تفصیلات لیں گے ، سانحہ ساہیوال کے بعد وزیراعظم عمران خان بھی ایکشن میں آگئے ہیں ،وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکواسلام آبادطلب کر لیا،وزیر اعظم سانحہ ساہیوال سے متعلق وزیر اعلیٰ پنجاب سے تفصیلات لیں گے،ملاقات میں جے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ پر بھی بات چیت ہو گی، نجی ٹی وی کا اپنے ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان صوبائی وزراکے بیانات پربھی سخت برہم ہیں،وزیراعظم پولیس نظام میں اصلاحات سے متعلق بھی وزیر اعلیٰ سے مشاورت کریں گے،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کوسانحہ ساہیوال سے متعلق فوکل پرسن مقررکرنے کی ہدایت کی جائےگی،وزیراعظم سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات آج ہو گی،، رپورٹ میں کہا گیا کہ وزیر اعظم صوبائی وزراکے بیانات پربرہم ہیں، ملاقات میں جے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ پر وزیر اعلیٰ پنجاب سےبات کریں گے، وزیراعظم کی پولیس نظام میں اصلاحات سے متعلق بھی وزیر اعلیٰ سےمشاورت متوقع ہے، ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کوسانحہ ساہیوال سے متعلق فوکل پرسن مقررکرنےکی ہدایت کی جائےگی، یاد رہے کہ سانحہ ساہیوال کے بعد پوری قوم میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے ، اور وزیراعظم نے قطر سے واپس آنے کے بعد اب اس پر ایکشن لے لیا ہے ، اب دیکھنا ہے کہ اس کا کہنا نتیجہ نکلتا ہے ،