counter easy hit

360 سیکیورٹی موبائلز اور ٹیبلٹ کے لیے مفید ایپ

بیجنگ: چینی مصنوعات سے متعلق لوگ کہتے ہیں کہ چلے تو چاند تک ورنہ شام تک، لیکن چین کی ایک کمپنی نے ایسی ایپ تیار کی ہے جو شائد اب تک کسی یورپی یا امریکی ملک میں تیار ہی نہیں ہوئی اور یہ ایپ ہے 360 سیکیورٹی، جسے آپ ہر فن مولا ایپ کہہ سکتے ہیں یعنی یہ ایپ ایک ، دو یا تین نہیں بلکہ بیک وقت کئی کام کرسکتی ہے۔

چینی ٹیکنالوجی کمپنی ’’چی ہو‘‘  کی بنائی ہوئی اس مفت ایپ میں اینٹی وائرس، میموری مینیجر، اسپیڈ بوسٹر اور ایسی متعدد سہولیات ایک ساتھ موجود ہیں۔ اس وقت دنیا بھر میں 20 کروڑ سے زائد صارفین ’’360 سیکیوریٹی‘‘ کو استعمال کررہے ہیں جو اس پر بھروسے کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔ اسے ’’ہر فن مولا‘‘ (آل اِن ون) ایپ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس میں بہترین اینٹی وائرس کے علاوہ موبائل/ ٹیبلٹ کی رفتار بڑھانے، غیر ضروری فائلیں صاف کرنے اور بیٹری کی عمر بڑھانے والے فیچرز ایک ساتھ موجود ہیں۔

یہاں اس ایپ کے چیدہ چیدہ فیچرز کا جائزہ پیش کیا جارہا ہے۔

اینٹی وائرس انجن

360 سیکیوریٹی کا اینٹی وائرس فیچر آپ کے اسمارٹ فون/ ٹیبلٹ کو وائرس سے بچانے کے علاوہ ٹروجن، ایڈویئر اور اسی طرح کے دوسرے خطرناک حملوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے جو بصورتِ دیگر آپریٹنگ سسٹم کو یرغمال بناکر کسی نامعلوم ہیکر کو آپ کی قیمتی معلومات منتقل کرسکتے ہیں اور اپنی کم ترین صورت میں آپ کے سامنے وقت بے وقت اشتہارات پیش کرسکتے ہیں۔

سسٹم کی صفائی اور تیز رفتاری

اسمارٹ فون/ ٹیبلٹ میں موجود غیر ضروری فائلوں اور اسکرپٹس کو ختم کرتے ہوئے رفتار بڑھانے کےلئے 360 سیکیوریٹی میں ایک عدد ’’بوسٹنگ اینڈ کلیننگ انجن‘‘ بھی موجود ہے۔ یہ اسمارٹ فون/ ٹیبلٹ کی ریم اور اسٹوریج، دونوں کو وقفے وقفے سے صاف کرتا رہتا ہے جس سے موبائل کی کارکردگی بھی بہتر رہتی ہے۔

بیٹری کی بچت، سمجھداری سے

’’اسمارٹ بیٹری لائف سیور‘‘ اس ایپ کا ایک اور اہم فیچر ہے جو ہر وقت ایسی اضافی ایپس پر نظر رکھتا ہے جو زیادہ بجلی استعمال کررہی ہوں اور بیٹری پر بوجھ بن رہی ہوں۔ 360 سیکیوریٹی کا یہ فیچر خودکار طور پر فیصلہ کرتا ہے کہ زیادہ بجلی استعمال کرنے والی کونسی ایپ ضروری ہے اور کس ایپ کو بند کرنے سے اسمارٹ فون/ ٹیبلٹ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ اس طرح یہ آپ کو بار بار چارجنگ کی جھنجھٹ سے نجات دلاتا ہے جبکہ کم مرتبہ چارج کرنے کے نتیجے میں بیٹری کی عمر بھی بڑھ جاتی ہے۔

چوری سے تحفظ

خدانخواستہ اگر کبھی آپ کا اسمارٹ فون/ ٹیبلٹ چوری ہوجائے تو 360 سیکیوریٹی میں موجود ’’آل اِن ون اینٹی تھیفٹ سولیوشن‘‘ کی مدد سے نہ صرف

آپ اس کی جگہ کا پتا چلا سکتے ہیں بلکہ اسے لاک کرنے سے لے کر اس پر موجود سارا ڈیٹا ڈیلیٹ بھی کرسکتے ہیں۔ البتہ اس کےلئے آپ کو پہلے

پر پہنچ کر اپنا اسمارٹ فون/ ٹیبلٹ رجسٹر کروانا ہوگا اور چوری یا گمشدگی کی صورت میں آپ (کمپیوٹر کے ذریعے) یہیں سے ساری کارروائی کرسکیں گے۔

پرائیویسی اینڈ ایپ لاک فیچر

اس کی مدد سے آپ اپنے حساس اور انتہائی ذاتی نوعیت کے ڈیٹا کو (بشمول تصویروں، ایس ایم ایس اور دوسری  اہم دستاویزات کو) غلط ہاتھوں میں پڑنے سے بچانے کےلئے ’’ورچوئل تالا‘‘ لگا کر محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

ہر وقت چوکنّا

ایک مرتبہ 360 سیکیوریٹی کو اسمارٹ فون/ ٹیبلٹ میں انسٹال کرنے کے بعد یہ ہر وقت بیدار رہتا ہے اور اپ لوڈنگ سے لے کر ڈاؤن لوڈنگ تک اور سسٹم میں جاری ہر قسم کی کارروائی پر سارا وقت نظر رکھتا ہے؛ اور جیسے ہی اسے کچھ مشکوک نظر آتا ہے، اس عمل کو فوراً روک دیتا ہے۔

قصہ مختصر یہ کہ اگر آپ نے اب تک 360 سیکیوریٹی اپنے ٹیبلٹ/ اسمارٹ فون پر انسٹال نہیں کیا ہے تو آج ہی کرلیجئے کیونکہ آج کی تاریخ میں آپ کو اس سے بہتر اور ہر فن مولا قسم کی ایپ نہیں ملے گی۔