counter easy hit

مریض کی جان بچانے کیلئے ایف 16 طیارے کا استعمال

Use of F-16

Use of F-16

ناروے میں انسانی ہمدردی کا ایسا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ڈاکٹرز نے مریض کی جان بچانے کے لیے فضائیہ سے مدد لی۔ بیمار شخص کی جان بچانے کے لئے طبی آلات بذریعہ ایف 16 صرف پچیس منٹ میں پہنچایا گیا۔
اوسلو: (یس اُردو) ناروے میں مریض کی جان بچانے کے لیے دنیا کے تیز ترین طیارے ایف سولہ کے ذریعے دوائیں اور طبی آلات منگوائے گئے۔ ایف سولہ طیارے نے دس گھنٹے کا سفر پچیس منٹ میں طے کیا۔ تفصیلات کے مطابق ناروے کے شہر بوڈو میں ہسپتال میں مریض کو انتہائی تشویشناک حالت میں لایا گیا جہاں علاج کے لیے ای سی ایم او نامی مشین موجود نہیں تھی۔ ڈاکٹرز نے فضائیہ سے رابطہ کیا جنہوں نے مریض کی حالت کو دیکھتے ہوئے ایف 16 طیارے کے ذریعے مشین منگوائی۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس مشین کے بغیر متاثرہ شخص کی موت واقع ہو جاتی۔ ماہر پائلٹ نے دس گھنٹے کا سفر صرف پچیس منٹ میں طے کیا اور ڈاکٹرز کے رابطے کے صرف چالیس منٹ میں مشین ہسپتال پہنچا دی گئی۔ عام طور پر فوجیں اپنے شہریوں کو ایمرجنسی صورت حال میں امدادی کاموں کے سلسلے میں مدد فراہم کرتی ہیں تاہم یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ایک انفرادی معاملے میں ایف 16 طیارے کا استعمال کیا گیا ہو۔