counter easy hit

وشاکا پٹنم : بھارت نے سر ی لنکا کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز جیت لی

Usaka Visakhapatnam

Usaka Visakhapatnam

وشاکا پٹنم ……..بھارتی بولرز نے سری لنکن بیٹنگ لائن کی دھجیاں بکھیر دیں ۔ بھارت نے آئی لینڈرز کیخلاف 9وکٹوں سے فتح حاصل کرکے سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔
میچ میں روی چندرن ایشون نے8 رنز دے کر 4کھلاڑیوں کا شکار کیا۔ ایشون کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ وشاکا پٹنم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔لنکن ٹیم کے بیٹسمین بھارتی بولرز کی تباہ کن بولنگ کے سامنے ٹھہر نہ سکے اور82رنز پر پوری ٹیم ڈھیر ہوگئی۔ ایشون 4، رائنا2، اشیش نہرا، جسپریت بمرا اور جدیجا نے ایک،ایک وکٹ لی۔ شناکا 19اور تھیسارا پریرا 12رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بھارت نے83 رنز کا آسان ہدف باآسانی ایک کھلاڑی کے نقصان پرحاصل کرکے سیریز 1-2 سے جیت لی۔ شیکھردھون 46 اوررہانے نے 22رنز کی اننگز کھیلی۔ روہت شرمانے 13رنز بنائےجو دشمانتھا چماراکاشکار بنے