counter easy hit

امریکی عوام کے اربوں ڈالر ٹیکس کی رقم افغانستان میں کیسے اڑائی گئی، امریکی رپورٹ میں انکشاف،

اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی) امریکا نے جنگ زدہ ملک افغانستان میں عمارتوں کی تعمیر اور گاڑیوں پر اربوں ڈالر ضائع کیے۔ امریکی نگران ادارے ‘اسپیشل انسپیکٹر جنرل فار افغانستان ری کنسٹرکشن‘ کی جانب سے پیر کے روز جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی ٹیکس دہندگان کے اربوں ڈالر افغانستان میں عمارتوں کی تعمیر اور گاڑیوں کی مد میں ضائع ہوئے۔ اس رپورٹ کے مطابق ان تعمیر کردہ عمارتوں میں سے بعض اس وقت خالی پڑی ہیں۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق اس ادارے نے 2008 سے اب تک افغانستان میں عمارتوں اور گاڑیوں پر خرچ ہونے والے امریکی سرمائے کا جائزہ اس رپورٹ میں شائع کیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق افغانستان میں اس عرصے میں سات اعشاریہ آٹھ پانچ ارب ڈالر عمارتوں کی تعمیر اور گاڑیوں کی مد میں خرچ کیے گئے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ فقط تین سو تینتالیس ملین ڈالر عمارتوں اور گاڑیوں کی دیکھ بھال پر صرف کر دیے گئے۔ واضح رہے کہ یہ امریکی ادارہ امریکی تاریخ کی سب سے طویل جنگ میں خرچ ہونے والی رقم کا جائزہ لیتا ہے۔ پیر کے روز جاری کردہ اس رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ عمارتوں اور گاڑیوں پر خرچ کردہ سات اعشاریہ آٹھ ارب ڈالر میں سے فقط ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر ایسی عمارتوں اور گاڑیوں پر خرچ ہوئے، جو واقعی استعمال کی گئیں۔ اسپیشل انسپیکٹر جنرل جان ایف سوپکو اپنی اس رپورٹ میں لکھتے ہیں، “حقائق یہ ہیں کہ بہت سا سرمایہ ایسے اثاثوں پر خرچ کیا گیا، جو یا تو استعمال نہیں ہوئے یا ان کی حالت مخدوش ہے یا وہ اجاڑ پڑے ہیں۔ یہ ان منصوبوں پر سرمایہ خرچ کرنے والے اداروں کے لیے لمحہء فکریہ ہونا چاہیے۔”

USA, WASTED, MONEY, IN, AFGHAN, RECONSTRUCTION, SAYS, SPECIAL, INSPECTOR, FOR, AFGHAN, RECONSTRUCTION

واضح رہے کہ صدر جو بائیڈن سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں طالبان کے ساتھ طے پانے والے معاہدہ پر نظرثانی کے علاوہ امریکی تاریخ کی اس طویل ترین لڑائی سے متعلق نئی حکمت عملی کی تیاری میں مصروف ہیں۔ امریکا اور افغان طالبان کے درمیان طے پانے والی امن ڈیل کے تحت امریکی فوج کو یکم مئی تک افغانستان سے نکلنا ہے۔ تاہم اب جوبائیڈن اس ڈیل کے مستقبل کا تعین کریں گے۔ امریکی حکومتی ذرائع کے مطابق فی الحال اس سلسلے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، تاہم خصوصی امریکی مندوب برائے افغانستان زلمے خلیل زاد ایک مرتبہ پھر خطے کے دورہ پر کابل پہنچ گئے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website