امریکا میں انٹرنیٹ کمپنیاں بہت جلد صارفین کی معلومات بلا اجازت تیسری پارٹی سے شیئر کر سکیں گی ۔ کانگریس نے اوباما دور کا صارفین پرائیوسی قانون ختم کر دیا تھا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ جلد ہی اس حکم نامے پر دستخط کریں گے۔

USA: Internet companies will be able to share information without authorization
اوباما دور کے قانون کے تحت انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں کوصارفین کی اجازت کے بغیرمعلومات کسی کے ساتھ شیئر کرنے کی اجازت نہیں تھی ۔ شہری حقوق کے علم برداروں کا کہنا ہے کہ کانگریس نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ عوام کے تحفظ اور سکیورٹی کے بجائے کارپوریشنز کی خواہشات کا زیادہ خیال رکھتی ہے جو انہیں فنڈز فراہم کرتے ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ اس سے آن لائن پرائیویسی پر خوفناک اثرات ہوں گے۔








