counter easy hit

بریکنگ نیوز: امریکہ نے گھٹنے ٹیک دیے، ایران کو حیران کن پیشکش کیے جانے کی خبر آگئی

واشنگٹن(ویب ڈیسک) مشرقِ وسطیٰ میں امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد امریکا نے کہا ہے کہ وہ ایران سے سنجیدگی کے ساتھ غیر مشروط مذاکرات کرنے کے لئے تیار ہے ۔اقوام متحدہ کو لکھے گئے ایک خط میں امریکا نے جنرل قاسم سلیمانی کو ہلاک کرنے کے فیصلے کا دفاع کیا ،

ایران بری طرح پھنس گیا،امریکہ نے ایران سے بدلہ لینے کےلیے نئی چال چل دی ، دنیا حیران

 

خط میں کہا گیا ہے کہ جنرل سلیمانی کو قتل کرنے کی وجہ امریکا کی جانب سے دفاعی اقدام تھا۔اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کیلی کرافٹ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ امریکا امن مذاکرات کے لیے تیار ہے جس کا مقصد ہے کہ بین الاقوامی امن و امان کو مزید نقصان نہ ہو اور ایرانی حکومت مزید جارحیت اختیار نہ کرے ۔امریکا نے نکتہ پیش کیا کہ اقوام متحدہ کی شق 51 کے تحت جنرل قاسم سلیمانی پر حملہ کرنا درست فیصلہ تھا۔ خط میں مزید کہا گیا کہ وہ مشرق وسطی میں اپنے اہلکاروں اور مفادات کے تحفظ کے لیے ضرورت کے تحت مزید اقدام اٹھائیں گے ۔اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر مجید تخت روانچی نے بھی اقوام متحدہ کو خط لکھا جس میں کہا کہ ایران کشیدگی میں اضافہ یا جنگ نہیں چاہتا، ایران نے ایک مناسب فوجی کارروائی کے دوران عراق میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنا کر اپنے دفاعی حق کا استعمال کیا۔انہوں نے کہا کہ آپریشن انتہائی محدود اور اس میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں علاقے میں کسی شہری یا شہری اثاثوں کو نقصان نہیں پہنچا۔انہوں نے امریکا کو خبردار کیا کہ وہ مزید کسی فوجی محاذ آرائی سے گریز کرے اور کہا کہ ایران عالمی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے کسی بھی جارحیت کی صورت میں اپنے عوام کے دفاع، خود مختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کی بقا کی خاطر جواب دینے کے لیے پرعزم ہے ۔خط میں واضح طور پر کہا گیا کہ ایران،

عراق کی خودمختاری کا مکمل احترام کرتا ہے ۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ خوبصورت فوجی ہتھیار نہیں بلکہ عوام دنیا پر حکمرانی کرتے ہیں اور عوام اب اس خطے میں امریکا کو نہیں دیکھنا چاہتے ،ٹرمپ غلطیوں پر غلطیاں کرتے جا رہے ہیں انہیں سمجھنا ہو گا ،عوام اب اس خطے میں امریکا کو نہیں دیکھنا چاہتے ۔ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے تہران ڈائیلاگ فورم کے موقع پر امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے خطے میں امریکی کردار اور مشرق وسطیٰ میں اس کی ساکھ پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اب زیادہ عرصے تک خطے میں قیام نہیں کر سکتا اور ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ سمجھنا ہو گا کہ امریکا کو خطے کے حوالے سے غلط معلومات فراہم کی گئی تھیں۔جواد ظریف نے امریکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے خوبصورت جنگی ہتھیاروں پر 2 ہزار ارب ڈالر خرچ کیے لیکن یہ ہتھیار نہیں بلکہ عوام دنیا پر حکمرانی کرتے ہیں اور خطے کے عوام اب یہاں امریکا کو نہیں دیکھنا چاہتے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس بارے میں امریکی صدر سے گفتگو کی کوئی تُک نہیں بنتی کیونکہ انہیں خود خطے کی صورتحال کو سمجھنا چاہیے ، انہیں حقائق کو تسلیم کرتے ہوئے عوام کے جذبات کو سمجھنا ہو گا، انہیں معافی مانگنی چاہیے اور اپنا طریقہ کار تبدیل کرنا چاہیے کیونکہ یہ صورتحال امریکا کے لیے ہر گزرتے دن کے ساتھ خراب ہوتی جا رہی ہے ۔

عراق میں داعش کے خلاف لڑنے والی امریکی اتحادی فورس کے ترجمان کرنل میلس بی کیگنس نے تصدیق کی ہے کہ بغداد کے گرین زون میں راکٹ حملے ہوئے ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے انتہائی حساس علاقے گرین زون میں راکٹ حملے ہوئے ہیں جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آسکی۔کرنل میلس نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ راکٹ حملے میں اتحادی فوج کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام تنصیبات محفوظ ہیں۔عراق میں امریکی اڈوں پر ایرانی حملے کے بعد کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کر دی گئیں، ایئرکرافٹ ہینگرز کو نقصان پہنچاجبکہ کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں جبکہ ایران نے دبئی اور اسرائیل کو نشانہ بنانے کی دھمکی بھی دی ہے ۔ روسی میڈیا کے مطابق ایک راکٹ امریکی سفارت خانے سے 100 میٹر دور گرا۔امریکی محکمہ خارجہ میں سینئر مشیر لین خودرکوفسکی نے بتایا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے نواح میں گذشتہ سال کے دوران امریکی اہلکاروں اور اڈوں پر چودہ مرتبہ حملے کیے گئے ۔متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ دبئی کو ایرانی حکومت نے کوئی دھمکی نہیں دی، اس حوالے سے جو افواہیں گردش کر رہی ہیں وہ سراسر غلط ہیں۔ یورپی یونین کے صدر نے ایرانی صدر کوفون کیا اس دوران یورپی یونین کے صدر نے کہا کہ ایران کوئی ایسی حرکت نہ کرے جس سے حالات مزید خراب ہوں ۔ برازیل کی قومی آئل اینڈ گیس کمپنی پیٹروبراس نے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے باعث اپنے آئل ٹینکرز کو آبنائے ہرمز کے راستہ اختیار کرنے سے روک دیا ہے ۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نے یہ فیصلہ علاقے کی کشیدہ صورتحال کے باعث کیا گیا ہے ۔کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ علاقائی کشیدگی کے باعث اپنی آئل پروڈکٹس کی قیمتوں میں اضافے کی پیش گوئی نہیں کرسکتی۔ برطانیہ کے وزیراعظم بورسن جانسن نے ایرانی صدر حسن روحانی پر زور دیا ہے کہ تہران امریکا کے ساتھ محاذ آرائی ختم کرے اور جوہری معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنائے ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے حسن روحانی پر زور دیا کہ وہ امریکا کے ساتھ محاذ آرائی ختم کرے اور جوہری معاہدے پرعملدرآمد کرتے ہوئے یورینیم افزودگی بند کرے ۔امریکی نائب صدر مائیک پنس نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں موصول ہونے والی انٹیلی جنس معلومات کے مطابق ایرانی نظام نے مسلح ملیشیاؤں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی مفادات پر حملے نہ کریں۔ اس سلسلے میں ایرانی ملیشیاؤں کو عراقی حزب اللہ ملیشیا کے انجام سے خبردار کیا گیا ہے جس کے ٹھکانوں کو امریکی حملوں کا نشانہ بننا پڑا۔امریکی ٹی وی کو انٹرویومیں امریکی نائب صدر کا مزید کہنا تھا کہ بہترین تیاریوں اور مکمل طور پر مستعد رہنے کے سبب ایرانی میزائل حملوں میں کوئی امریکی یا عراقی فوجی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ امریکا میں مظاہرین ایران سے ہمدردی کیلئے سڑکوں پر نکل پڑے ۔ڈنمارک کی وزیر اعظم نے بدھ کو اپنے فوجیوں کو عراق سے باہر نکال کر انھیں کویت منتقل کرنے کی خبر دی ہے ۔امریکا کی دہشتگرد گرد فوج کے ہاتھوں ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المھندس کے بزدلانہ قتل کے بعد عراقی پارلیمنٹ نے اتوار کو اپنے ملک سے غیر ملکی فوجیوں کے باہر نکلنے کے بل کو منظوری دی تھی۔ واشنگٹن سمیت دیگر شہروں میں جنگ کیخلاف مظاہرین سراپا احتجاج ہیں۔مشرق وسطیٰ میں سنگین صورتحال کی وجہ سے امریکا بھر میں دو تین سے زائد مقامات پر ایران سے جنگ کیخلاف مظاہرے ہورہے ہیں۔ واشنگٹن میں مظاہرین ایران پر پابندیاں نہ لگانے ، امریکی فورسز کو عراق سے نکالنے اور عراق میں بمباری روکنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔امریکی جنوب مشرقی ریاست ساؤتھ کیرولینا میں بھی مظاہرین بینرز تھامے احتجاج کررہے ہیں۔

USA, BOW, DOWN, BEFORE, IRAN, AND, AMAZING, OPTION, SET, BY, THEM, BEFORE, IRAN

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website