counter easy hit

طالبان امریکہ معاہدے کے بعد تمام افغانی گروہ اپنی پرانی روش پر اترآئے ، طالبان کے حملوں کے بعد اچانک بڑا حملہ ہوگیا سب کچھ تہس نہس

امن معاہدہ ہونے کے بعد امریکا کا افغان طالبان پر پہلا فضائی حملہ

امریکا اور افغان طالبان کے درمیان امن معاہدہ ہونے کے چند روز بعد امریکی فورسز کی جانب سے طالبان پر پہلا فضائی حملہ کیا گیا ہے۔ افغانستان میں امریکی فوج کے ترجمان نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی فوج نے ہلمند صوبے میں 4 مارچ کو طالبان جنگجوؤں پر فضائی حملہ کیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ طالبان افغان فورسز کی چیک پوائنٹ کو نشانہ بنا رہے تھے، فضائی حملہ طالبان کے حملےکو روکنے کے لیے کیا گیا۔امریکی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ طالبان کے خلاف 11 دن میں یہ پہلا امریکی حملہ ہے، طالبان نے عالمی برادری سے تشدد میں کمی، حملے نہ بڑھانے کا عہد کیا تھا، طالبان غیر ضروری حملے روکیں اور وعدوں کی پاسداری کریں۔ترجمان امریکی فوج نے کہا کہ ہم امن کے لئے پرعزم ہیں لیکن ضرورت پڑنے پر شراکت داروں کا دفاع کریں گے، ہم پر افغان فورسز کے دفاع کی ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے۔

امریکی فوج کے ترجمان نے کہا کہ طالبان عوام کی امن کی خواہش کو نظر انداز کر رہے ہیں۔

 

USA ATTACKS STARTED IN AFGHANISTAN AFTER TALIBAN 33 BIG ATTACKS

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website