counter easy hit

سرکاری ملازمتوں میں خواتین کا کوٹہ5سے 15فیصدکردیا،شہباز شریف

US women's quota

US women’s quota

لاہور……وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمتوں میں خواتین کا کوٹہ5سے بڑھا کر15فیصدکردیا گیا ہے ۔
شہباز شریف کاکہناہےکہ پاکستانی خواتین با صلاحیت اور محنتی ہیں ،انہیں ترقی کے مرکزی دھارے میں شامل کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں،جبکہ سرکاری ملازمتوں میں خواتین کا کوٹہ5سے بڑھا کر15فیصد کردیا ہے ۔لاہورمیں رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک سے گفتگوکرتے ہوئےوزیراعلیٰ پنجاب نےکہاکہ نہ صرف خواتین کےخلاف تشدد کی روک تھام کیلئے صوبے بھر میں مراکزقائم کئے جارہے ہیں،بلکہ ملازمت پیشہ خواتین کی سہولت کے لئے مختلف اضلاع میں ورکنگ ہاسٹلز کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے۔ان کاکہناتھاکہ خواتین کے معاشی استحکام کے لئے پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے تحت فنی تربیت کےکورسز کروائے جا رہے ہیں،جبکہ حکومت کے تحت کام کرنے والے تمام فیصلہ ساز بورڈز اور کمیٹیوں میں خواتین کو 33فیصد نمائندگی دی گئی ہے۔