counter easy hit

امریکا کاہائپیرین دنیا کا طویل القامت درخت قرار

US world's tallest tree

US world’s tallest tree

برلن……… امریکی ریاست کیلیفورنیا میں 379 فٹ اونچا درخت دریافت ہوا ہے جسے دنیا کا سب سے طویل ترین درخت قرار دیا گیا ہے۔
جرمنی کی ہمبولٹ اسٹیٹ یونیورسٹی سے منسلک دو ماہرین کرس ایٹکنس اور مائیکل ٹیلر نے ا مریکی ریاست کیلی فورنیا کے ریڈ ووڈ نیشنل پارک میں دنیا کی معلوم تاریخ کا سب سے اونچا درخت دریافت کیا ہے جسے انہوں نے ہائپیرین کا نام دیا ہے۔ کم و بیش 600 سال پرانے اس درخت کی لمبائی 379اعشاریہ ایک فٹ ہے اور یہ اب بھی بڑھ رہا ہے۔ہائپیرین کی لمبائی کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ اگر امریکا کے مشہور زمانہ مجسمہ آزادی کی بنیادوں کو نظر انداز کردیا جائے تو یہ درخت اس سے بھی بلند اور امریکا کی مشہور زمانہ امپائر اسٹیٹ بلڈنگ سے کم و بیش دوگنا طویل القامت ہے۔واضح رہے کہ ہائپیرین سے قبل دنیا کے سب سے لمبے درخت کا اعزاز اسٹریٹوسفیئر جائنٹ کو حاصل تھا جس کی اونچائی 369 فٹ ہے اور یہ درخت بھی اسی نیشنل پارک میں ہے۔