counter easy hit

امریکی طلبہ کا حکومتی پالیسیوں کیخلاف احتجاج، نائب صدر کی تقریر کا بائیکاٹ

واشنگٹن: امریکی ریاست انڈیانا کی یونیورسٹی میں حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ نے نائب صدر مائیک پینس کی تقریر کا بائیکاٹ کردیا۔

US students protest against government policies, boycotted the vice president's speech

US students protest against government policies, boycotted the vice president’s speech

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی نائب صدر ریاست انڈیانا کی ناٹرے ڈیم یونی ورسٹی میں تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کے لئے پہنچے تھے کہ درجنوں طلبہ نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج شروع کر دیا اور جیسے ہی مائیک پینس تقریر کے لئے اٹھے تو درجنوں طلبہ اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے اور نائب صدر کی تقریر کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ہال سے باہر چلے گئے۔

احتجاج کرنے والے طلبہ کا کہنا تھا کہ وہ ٹرمپ حکومت کی جانب سے متعدد مسلم ممالک پر سفری پابندیاں لگانے اور شہری آزادیاں سلب کرنے والی پالیسیوں کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانا چاہتے تھے۔ طلبہ کے احتجاج کے باوجود مائیک پینس نے تقریب سے خطاب کیا اور کہا کہ امریکا کے متعدد تعلیمی اداروں میں ایسی تقریری پالیسیاں نافذ ہیں جو آزادی اظہار رائے کو کچلنے کے مترادف ہیں، یہ پالیسیاں سیکھنے کے عمل کے لیے نقصان دہ ہیں۔ واضح رہے کہ مائیک پینس ریاست انڈیانا کے سابق گورنر رہ چکے ہیں اور ناٹرے ڈیم کا شمار امریکا کی مستند کیتھولک جامعات میں ہوتا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website