counter easy hit

امریکی سائنسدانوں کا انسانی دماغ میں علم کو ڈاؤن لوڈ کرنے کا دعویٰ

US scientists claim

US scientists claim

امریکی سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایسا اسمولیٹر تیار کیا ہے جو اطلاعات کو براہ راست کسی شخص کے دماغ میں فیڈ کرنے اور اسے کم از کم وقت میں نئی صلاحیتیں سیکھانے کا کام کرسکتا ہے
نیو یارک (یس اُردو) امریکی سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ مستقبل قریب میں انسانی دماغ میں کسی بھی چیز کے علم کو کمپیوٹر کی طرح ڈاؤن لوڈ کیا جا سکے گا ۔ہالی وڈ فلم دی میٹرکس میں ہیرو نیو کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سیکنڈز میں مارشل آرٹس کا ماہر بنایا گیا ، امریکی سائنسدانوں نے حقیقی زندگی میں ایسی ہی ٹیکنالوجی متعارف کروانے کا دعویٰ کیا ہے ۔محققین کا کہنا ہے کہ نیا اسمولیٹر اطلاعات کو براہ راست کسی شخص کے دماغ میں فیڈ کرنےاور اسے کم سے کم وقت میں نئی صلاحیتیں سیکھانے کا کام کر سکتا ہے ۔ نیا سافٹ وئیر دی میٹرکس اسٹائل میں کسی بھی چیز کو فوری سیکھانے کا کام کر سکے گا