counter easy hit

چنیوٹ میں ڈرون طیارہ گر کر تباہ

US plane crashes in Chiniot

US plane crashes in Chiniot

چنیوٹ کے علاقہ رجوعہ سادات کے قریب ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
چنیوٹ: (یس اُردو) چنیوٹ کے علاقہ رجوعہ سادات پبر والا روڑ پر رات کو ڈرون طیارہ کھیتوں میں گر گیا جس سے چند لمحوں میں آگ کے شعلے بلند ہونا شروع ہو گئے۔ دھماکے کی آواز اور شعلے دیکھ کر قریبی دیہات کے لوگ موقع پر جمع ہو گئے اور ریسکیو حکام اور انتظامیہ کو اطلاع کی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ آگ پر قابو پا کر ملبے کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔