counter easy hit

امریکا: مِڈ لینڈز انٹرنیشنل آٹو شو 2016کا آغاز

US launches Midlands

US launches Midlands

نیبراسکا……..امریکی ریاست نیبراسکامیں مِڈ لینڈز انٹرنیشنل آٹو شو 2016کی رعنائیاں عروج پر ہیں جس میں مرسڈیزبینز،بی ایم ڈبلیو، نیسان، لینڈ رور، شیورلیٹ، جیگوار، فورڈ اورہونڈا سوکس کی چمچماتی نت نئی گاڑیاں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
ہرسال کی طرح اس سال بھی شہر Omahaکے ارینا میں منعقدہ آٹوشو میں دنیا بھر سے بے شمارگاڑی ساز کمپنیاں سینکڑوں شاندار اور پرتعیش گاڑیوں کے ماڈلز کیساتھ شرکت کررہی ہیں جو اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کیساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے50سے زائد ماڈلز بھی نمائش کیلئے پیش کرررہی ہیں۔یہ موٹر شوچارروز تک جاری رہنے کے بعد31جنوری کو اختتام پذیر ہوجائیگاجس میں اسٹریٹ کارز سے لے کر لگژری گاڑیوں اور اسپورٹس کار کے کئی ماڈلز موجود ہیں۔