counter easy hit

امریکا نے گوانتا موبے جیل سے 10قیدی عمان منتقل کردئیے

US Guantanamo Bay prison

US Guantanamo Bay prison

واشنگٹن …..امریکا نے گوانتامو جیل سے دس یمنی کو قیدی عمان منتقل کردیا ہے ،ان قیدیوں کو ایک دہائی تک بغیرالزام کے زیرحراست رکھاگیا،حراستی مرکزمیں قیدیوں کی تعداد کم ہوکر93رہ گئی ہے ۔
وائٹ ہاوس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا نے گوانتانامو جیل سے 10 یمنی قیدی رہا کردیے ہیں، قیدیوں کی تعداد میں کمی گوانتاناموبے میں جیل بند کرنے کی جانب اوباما انتظامیہ کا اہم سنگ میل ہے ۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے گوانتاناموبے جیل سے مزید 10 قیدی رہا کر دیے ہیں ،جن کا تعلق یمن سے ہے، ان قیدیوں کو سمندر ی جہاز کے ذریعے اومان منتقل کیا گیا ہے ۔یمنی شہری کسی الزام اور مقدمے بغیر ایک عشرے سے زائد عرصے سے گوانتانا موبے میں قید تھے ۔10 قیدیوں کی رہائی کے بعد گوانتاناموبے جیل میں قیدیوں کی تعداد کم ہو کر 93 رہ گئی ہے جبکہ ریویو بورڈ نے مزید34 قیدیوں کی منتقلی کی منظوری دیدی ہے۔ادھر وائٹ ہاوس کے ترجمان جوش ارنسسٹ کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی تعداد میں کمی گوانتاناموبے جیل بند کرنے کی جانب اوباما انتظامیہ کا اہم سنگ میل ہے۔