counter easy hit

امریکا:دیو ہیکل نسل کا ننھا پانڈا پہلی بار میڈیا کے سامنے پیش

US giant panda house

US giant panda house

نیویارک …..امریکا کے چڑیا گھر میں دیو ہیکل پانڈا کی نسل سے تعلق رکھنے والا پانڈابی بی Bei Beiکوپہلی بار عوام کے سامنے پیش کردیا گیا ہے۔
ننھا پانڈا ابھی صرف 5مہینے کا ہے لیکن مکمل صحت مند اور چست ہے جس کی دیکھ بھال میں چڑیا گھر انتظامیہ ہر وقت مصروف نظر آتی ہے۔نٹ کھٹ شرارتیں کرتا ننھا پانڈا سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جسے دیکھنے بچوں کے ساتھ ساتھ بڑے بھی بڑی تعداد میں چڑیا گھر کا رخ کر رہے ہیں۔