counter easy hit

امریکی فرم کا زیر زمین شہر بسانے کا اعلان

درجنوں ممالک کے تعلقات کی کشیدگی جنگ کے دہانے پر پہنچ چکی ہے جس سے تیسری عالمی جنگ کا خدشہ آئے روز تقویت پکڑتا جا رہا ہے ۔

US firm announced to build the city underground

US firm announced to build the city underground

نیویارک: دنیا کے کئی ممالک میں اس وقت باقاعدہ جنگیں جاری ہیں اور درجنوں ملک ایسے ہیں جن کے تعلقات کی کشیدگی جنگ کے دہانے پر پہنچ چکی ہے جس سے تیسری عالمی جنگ کا خدشہ آئے روز تقویت پکڑتا جا رہا ہے ۔ بہت سے لوگ اسے دنیا کی آخری اور فیصلہ کن جنگ بھی قرار دے رہے ہیں روس اور امریکہ سمیت کئی ممالک کی حکومتوں نے اس ممکنہ تباہ کن جنگ سے بچنے کے لیے زیرزمین بنکرز بھی تیار کرنے شروع کر رکھے ہیں۔ اب ایک امریکی فرم نے ریاست سائوتھ ڈیکوٹا میں ایک وسیع و عریض زیرزمین شہر بسانے کا اعلان کر دیا ہے جس کا مقصد لوگوں کو اس قیامت خیز جنگ سے محفوظ رکھنا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق یہ شہر سائوتھ ڈیکوٹا کے جنوب مغرب میں 9مربع میل کے علاقے پر محیط ہو گا جس میں کمپنی کی طرف سے یہاں کمیونٹی سکول، چرچ اورپارک بنایا جائیگا جبکہ رہائشی بنکرز یہاں جگہ خریدنے والوں کو خود تعمیر کرنا ہوں گے۔کمپنی کے مطابق یہاں 575زیرزمین بنکرز بنائے جائیں گے اور ان میں سے ہر بنکر26فٹ چوڑا اور 80فٹ لمبا ہو گا جس میں 10سے 20افراد رہائش رکھ سکیں گے ۔ اس ایک بنکر کی تعمیر پر 25ہزار ڈالر خرچ آئے گا۔ اس کی دیواریں کنکریٹ اور سٹیل کی بنائی جائیں گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website