counter easy hit

امریکی ڈرون حملہ، سانحہ چارسدہ کا ماسٹر مائنڈ زخمی، بیٹا ساتھیوں سمیت ہلاک

US drone strike killed

US drone strike killed

افغان صوبے ننگر ہار میں امریکی ڈرون حملے میں باچا خان یونیورسٹی حملے کا ماسٹر مائنڈ عمر منصور زخمی جبکہ بیٹا چار ساتھیوں سمیت مارا گیا
کابل: (یس اُردو) افغان صوبے ننگر ہار کے علاقے باندر میں ایک گھر پر اس وقت ڈرون حملہ کیا گیا جب عمر منصور اپنے بیٹے اور ساتھیوں کے ساتھ وہاں موجود تھا۔ حملے میں کالعدم ٹی ٹی پی طارق عرف گیدڑ گروپ کا کمانڈر عمر منصور عرف نرے شدید زخمی ہو گیا جبکہ عمر منصور کا بیٹا حمید 4 ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا۔ عمر منصور باچا خان یونیورسٹی حملے کا ماسٹر مائنڈ ہے اور دہشت گردی کی متعدد واردتوں میں ملوث ہے۔ عمر منصور ان وارداتوں کا اعتراف بھی کر چکا ہے۔