counter easy hit

امریکا کو سفارتکاروں کی ملک بدری پر بھاری قیمت چکانا پڑے گی، روس کی دھمکی

ماسکو: روس کا کہنا ہے کہ سائبر حملوں کے الزام میں سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کے اقدام کی امریکا کو بھاری قیمت چکانا ہوگی۔

US diplomats will have to pay a heavy price for deportation, Russia threatened

US diplomats will have to pay a heavy price for deportation, Russia threatened

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولادی میر پوٹن کے ترجمان دمتری پسکو نے کہا ہے کہ سائبرحملوں کے الزام میں جو قدم امریکا نے اٹھایا اور روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا یہ اقدامات غیر قانونی ، غیرمحتاط  ناقابلِ یقین اور اشتعال انگیز خارجہ پالیسی کا ثبوت ہیں اس کے جواب میں امریکا کو بھاری قیمت چکانا ہوگی اور اسے بہت تکلیف بھی ہوگی، ان کا کہنا تھا کہ صدر پوتن ان اقدامات پر جوابی کارروائی کریں گے تاہم روس صدر ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے تک انتظار کر سکتا ہے۔روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زخاروف کا کہنا تھا کہ امریکی حکام کی جانب سے روسی ہیکرز کے بارے میں آنے والی خبریں سن سن کر ہم پہلے ہی بیزار آ چکے ہیں، اوباما انتظامیہ نے گزشتہ 6 ماہ سے غلط افواہوں کی مہم شروع کررکھی ہے جس کا مقصد نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں اپنی من پسند امیدوار کو فتح دلانا تھا تاہم وہ اپنے اس مقصد میں بری طرح ناکام ہوگئے اور اب وہ اس ناکامی کا الزام دوسرے ملک پر لگا کر دونوں ممالک کے تعلقات کو شدید نقصان پہنچارہے ہیں۔ماریا زخاروف کا کہنا تھا کہ روسی سفارتکاروں کی ملک بدری اور دیگر پابندیوں پر عملدرآمد کے باوجود بھی انتہائی قدم اٹھانے سے پہلے 20 جنوری کو ٹرمپ انتظامیہ کے لائحہ عمل کو دیکھا جائے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website