counter easy hit

امریکی کمانڈو نے اسامہ کی لاش کی تصویر محفوظ کرلی تھی

US commandos took bin Laden's

US commandos took bin Laden’s

نیویارک…….اسامہ بن لادن کو ہلاک کرنے والی ٹیم میں شامل ایک کمانڈو نے القاعدہ کے سربراہ کی لاش کی تصویر اپنے پاس محفوظ کرلی تھی ۔
اس بات کا انکشاف ایک امریکی جریدے نے کیا ۔جریدے کے مطابق امریکی کمانڈوز کی ٹیم میں شامل میتھیو بیسونیٹ نے اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد لی گئی تصاویر میں سے ایک فوٹو اپنے پاس محفوظ کرلی تھی ۔تاہم میتھیو نے اب اپنے کمپیوٹر کی ہارڈ ڈرائیو اس شرط کے تحت تفتیش کاروں کے حوالے کی ہے کہ اس کے خلاف غیرقانونی طور پر تصویر رکھنے کا مقدمہ نہیں چلایا جائے گا ۔میتھیو کے وکیل نے اس حوالے سے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے ۔اس سے قبل 2012 میں میتھیو بیسونیٹ نے اپنی کتاب نو ایزی ڈے میں اسامہ بن لادن پر حملے کی تفصیل لکھی تھی جس پر پینٹا گون اور دیگر فوجی اداروں نے سخت ناراضی کا اظہار کیا تھا ۔