counter easy hit

شام میں امریکی بمباری، ایک ہفتے میں170 شہری جاں بحق ہو گئے

آستانہ: شامی شہر رقہ میں امریکی اتحادی فوج کی داعش کے خلاف بمباری کے دوران ایک ہفتے میں 170 شہری جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

US bombing in Syria, 170 civilians died in a week

US bombing in Syria, 170 civilians died in a week

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی اتحادی فوج نے رقہ میں ایک ہفتے کے دوران 250 بار داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے، رقہ پر شامی حکومت کے مکمل کنٹرول کیلیے شدید لڑائی جاری ہے، امریکی حمایت یافتہ سیرین ڈیموکریٹک فورسز نے 6 جون کو داعش کے زیر قبضہ اس اہم علاقے کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کیلیے جنگی آپریشن کا آغاز کیا تھا۔

دوسری جانب شامی صدر بشار الاسد دمشق میں منعقدہ تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے، اتوار کے دن دمشق میں ایک اجتماع سے خطاب کے بعد بشار الاسد نے جیسے ہی اپنی تقریر ختم کی تو اس عمارت کو ایک راکٹ سے نشانہ بنایا گیا، جہاں ایک ٹریڈ فیئر منعقد کیا جا رہا تھا، شام میں خانہ جنگی کے باعث یہ ٹریڈ میلہ 5برس بعد پہلی مرتبہ منعقد کیا جا رہا تھا تاہم سرکاری سطح پر اس حملے کی تصدیق تو کی گئی ہے لیکن ہلاکتوں کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔

ادھر سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا ہے کہ اس کار روائی میں کم ازکم پانچ افراد مارے گئے ہیں، قازقستان نے گزشتہ روز شامی امن مذاکرات کو ملتوی کرنے کا اعلان کردیا، آستانہ میں حکام کے مطابق اس ماہ روس، ترکی اور ایران کے ماہرین کی ملاقات میں مذاکرات کی نئی تاریخ کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے شام اسٹیفن دے مستورا نے گزشتہ ہفتے دمشق حکومت اور صدراسدکے مخالفین کے مابین ’حقیقی اور مستحکم‘ بات چیت کی امید ظاہر کی تھی، دے مستوار اب تک شامی امن مذاکرات کے سات بے نتیجہ مراحل کی میزبانی کر چکے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website