counter easy hit

امریکہ میں مقیم پاکستانیوں نے ڈیم فنڈ میں عطیات دینے کے لیے بڑی شرط رکھ دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)مریکہ میں مقیم پاکستانیوں نےڈیم فنڈ میں عطیات دینے کے لیے کوچ مکی آرتھر اور چیف سلیکٹر انضام الحق کے استعفے کی شرط رکھ دی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اس وقت خشک سالی کے سنگین خطرے سے دوچار ہے اور اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے ڈیموں کی تعمیر ناگزیر ہوچکی ہے۔
ڈیموں کی تعمیر کے لیے چیف جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے اٹھایا گیا اقدام قابل تحسین ہے اور انکی جانب سے بنائے گئے اکاونٹ میں اب تک 2 ارب روپیے کی خطیر رقم جمع ہوچکی ہے۔تاہم 7 ستمبر کو اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے اس حوالے سے قوم سے خصوصی خطاب کیا اور ان سے اپیل کی کہ وہ ڈیموں کی تعمیر کے لیے فنڈنگ کریں۔انہوں نے اپنی تقریر میں بیرون ملک پاکستانیوں سے بھرپور اپیل کی۔وزیر اعظم عمران خان کی آواز پر بیرون ملک پاکستانیوں نے فوری لبیک کہتے ہوئے مثبت ردعمل دے دیا ہے۔اس موقع پر امریکہ میں مقیم پاکستان کرکٹ ٹیم کی بدترین کارکردگی کے ستائے ہوئے پاکستانیوں نے ڈیم فنڈ مییں عطیات دینے کے لیے انوکھی شرط رکھ دی ہے۔انکا کہنا تھا کہ اگر چیف سلیکٹر انضمام الحق اور کوچ مکی آرتھر پاکستان کرکٹ ٹیم کی جان چھوڑ دیں تو ہم ایک سال کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں عطیہ کر دیں گے۔یاد رہے کہپاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت ایشیا کپ کے لیے متحدہ عرب امارات میں موجود ہے۔اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔پاکستان کرکٹ ٹیم افغانستان کے علاوہ اپنے تمام حریف ٹیموں سے مقابلے ہار چکی ہے۔