counter easy hit

امریکا: ٹیکساس میں فائرنگ سے 7افراد ہلاک

امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک گھر میں فائرنگ کے نتیجے میں7 افراد ہلاک ہوگئے، فائرنگ سے  2افراد زخمی بھی ہوئے، پولیس کی کارروائی میں مشتبہ حملہ آور مارا گیا۔

US: 7 killed from firing in Texasفائرنگ کا واقعہ ٹیکساس کے شہر پلانو میں رات گئے پیش آیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی، جب پولیس اہلکار گھر کے اندر داخل ہوا تو مشتبہ شخص نے اس پر بھی فائرنگ کی۔ جوابی کارروائی میں ملزم ماراگیا۔ فوری طور پر ملزم اور مقتولین کی شناخت نہیں ہوسکی، واقعے کی تفتیش جاری ہے۔