counter easy hit

عروہ حسین اور فرحان سعید کی شادی کی تیاریاں

Urwa Hussain Farhan Saeed wedding preparations

Urwa Hussain Farhan Saeed wedding preparations

پاکستانی اداکارہ اور ماڈل عروہ حسین گلوکار فرحان سعیدکی شادی کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔عروہ 18 دسمبرکوخوشگوار بندھن میں بندھ جائیںگی۔

گزشتہ روز ان کے دوستوں نے شادی سے قبل ڈھولکی کی محفل سجائی اور شادی کے گیت گا کر اپنی خوشی کو بھرپور انداز میں منایا۔گلوکاری کے میدان میں قدم رکھنے والی عروہ حسین کی شادی کا دعوت نامہ بھی گزشتہ دنوں منظر عام پر آیا اور دونوں کی جانب سے مدعو کئے گئے افراد کو اس دلکش کارڈ کے ساتھ چاکلیٹس بھی بھیجی گئیں۔فرحان سعید نے گزشتہ ماہ عروہ کو پیرس کے مشہور ایفل ٹاور کے سامنے خاصے رومانوی انداز میں ہیرے کی انگوٹھی پیش کرتے ہوئے شادی کی پیشکش کی تھی جسے عروہ نے بخوشی قبول کیاتھا ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website