counter easy hit

اردو ادیبوں کے انسائیکلو پیڈیا کے موضوع پر سہ روزہ ورکشاپ

Workshop

Workshop

نئی دہلی (کامران غنی) اردو ٹیچنگ اینڈ ریسرچ سنٹر سولن کے زیر اہتمام اردو ادیبوں کے انسائیکلو پیڈیا کے موضوع پر غالب اکیڈمی،دہلی دہلی میں ایک سہ روزہ ورکشاپ منعقد کی گئی۔

اردو ادیبوں کے انسائیکلو پیڈیا کی ضرورت پر اظہار خیال کرتے ہوئے ورکشاپ کے کو ارڈنیٹر ڈاکٹر ضیاء الرحمن نے کہا کہ انسائیکلو پیڈیا حوالہ جاتی کتب ہوتی ہیں جو تیار اور فی الفور حوالے کا حکم رکھتی ہیں۔اردو میں ان کا چلن کم ہے لیکن اس سے اس کی ضرورت اور افادیت متاثر نہیں ہوتی۔ چونکہ اردو انسائیکلو پیڈیا کی تیاری کی طرف کم توجہ کی گئی ہے اس لیے ان کا رواج بھی کم ہے۔

سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف انڈین لنگوئجز کے زیر اہتمام اردو انسائیکلو پیڈیا ایسی ہی ایک ضرورت کی تکمیل کا باعث ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ سنٹر اس سے قبل اردو ہندی لغت اور اردو شعرا کے انسائیکلو پیڈیا پر کام کر چکا ہے اور یہ دونوں کتاب اشاعت کے مرحلہ میں ہیں۔

پروفیسر شمیم حنفی اور پروفیسر صدیق الرحمن قدوائی جیسی مقتدر علمی و ادبی شخصیات کے علاوہ ورکشاپ میں پروفیسر شاہد حسین، پروفیسر ابن کنول، پروفیسر توقیر احمد خان، پروفیسر شہزاد انجم، ڈاکٹر عقیل احمد، ڈاکٹر اطہر فاروقی، ڈاکٹر نجمہ رحمانی ، ڈاکٹر شمیم اور ڈاکٹر نفیس حسن نے شرکت کی۔