counter easy hit

جدہ میں گلف اردو کونسل کا پہلا مشاورتی اجلاس

Akif Ghani

Akif Ghani

رپورٹ (عاکف غنی) جدہ کی مقامی رستوران میں طے شدہ پروگرام کے مطابق گلف اردو کونسل کی مجوزہ کمیٹی کے ارکان ۲۲ جنوری جمعہ کو ساڑھے آٹھ بچے شب جمع ہوگئے ، شرکاء میں بہت معروف صحافی ،شاعر و ادیب و نقاد محترم مجاہد سید، سینترصحافی اور محب اردو جناب سراج وہاب،محترم مبصر الاعظم، بدرالدین انصاری، فیصل طفیل ،اطہر اسلوبی ،الطاف شہریار کے علاوہ گلف کونسل کے سکرٹری مہتاب قدر اور کونسل کے نمائندے براے ریاض محترم فراست علی خسرو جو اس اجلاس کے لئے بطور خاص جدہ تشریف لائے تھے ،موجود تھے۔محترم فضا الرحمن جدہ سے باہر ہونے کے سبب، محترم نواب مرزاطبیعت کی ناسازی کی وجہ سے، بدرالدین کامل، ناصربرنی،شہزاد اعظم (اردو نیوز)دیگر وجوہات کے سبب اورمحترم اطہر عباسی جدہ کے کہنہ مشق شاعر اور عالمی اردو مرکز کے صدر بھی بوجوہ تشریف نہ لا سکے۔
اجلاس کے آغاز میں مہتاب قدر نے کونسل کا صحافتی اعلامیہ پیش کیا اور اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے گلف اردو کونسل کے تمام اراکین اور ذمہ داروں، افروز عالم (صدر کونسل ،کویت) خالد سجاد (نمائندہ کویت)، احمد اشفاق ( نمائندہ قطر)،ڈا کٹرصباحت عاصم واسطی(مشیر،متحدہ عرب امارات)،سلیمان جاذب( نمائندہ متحدہ عرب امارات)قمر ریاض (نمائندہ سلطنت عمان) ،رخسار ناظم آبادی (نمائندہ بحرین) اور سہیل ثاقب(نمائندہ دمام) میر فراست علی خسرو( نمائندہ ریاض) ،بدرالدین انصاری(نمائندہ جدہ))
کا تعافی خاکہ پیش کیا اور اس کے علاوہ ۵ مئی کو تجویز کردہ خلیجی مشاعرہ اور ۶ مئی کو ادبی سیمینار کے انعقاد کے بارے میں مشاورتی اجلاس کو واقف کروایا جس پر تمام شرکاء نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا اور اپنے بھرپور تعاون کا تیقن دیا۔
فراست علی خسرو اور مہتاب قدر نے دیگر خلیجی ریاستوں امارات ، بحرین ، قطر ، کویت اور عمان میں ہر ریاست سے دو شاعر اورباقی شعرا دمام ریاض اور جدہ سے شامل کرنے کی تجویز رکھی جس پر تمام شرکا نے تائید کی۔
مجاہد سید صاحب کی تجویز پر شمس الرحمن فاروقی کو سیمینار کے لئے مدعو کرنے کا عزم کیا گیا اور مشاعرے کیلئے پیرزادہ قاسم کے نام کی تجویر مبصرالاعظم نے رکھی تاکہ سیمینار اور مشاعرے کے وقار اور اہمیت میں اضافہ ہو ، تمام اراکین نے بھرپور تائید کی۔ جناب مجاہد سید نے شمس الرحمن فاروقی سے رابطہ کرنے اور مبصرالاعظم نے پیرزادہ صاحب سے بات کرنے کا وعدہ کیا۔
کمیٹی میں مزید چند حضرات کو شامل کرنے کی تجویز بھی رکھی گئی جن میں سید وحیدالقادری عارف، حسن بایزید اور ذکریا بلادی کے نام شامل ہیں۔جدہ کے نمائندے جناب بدرانصاری نے اخراجات کا تخمینہ جو تقریباََ چالیس ہزار ریال بنتا ہے اور اس کی پابجائی کی صورتوں پر روشنی ڈالی (تفصلات کونسل کے تمام نمائندوں اور ذمہ داروں کوبذریعہ ایمیل پیش کی جائیں گی)۔شمس الرحمن فاروقی اور پیرزادہ قاسم کو کونسل کی منظوری کے فوراََ بعد دعوت نامے بھیجنا طے پایا۔دیگر کمیٹیوں میں استقبالیہ کمیٹی کی تشکیل باقی ہے جبکہ مجوزہ پروگرام کے ساتھ سوینئر کی تیاری پر بھی گفتگو ہوئی اور مہتاب قدرنے مجاہد سیدصاحب او ر جناب سراج وہاب کو سوئینر کمیٹی میں شامل ہونے کی درخواست کی جو منظور کی گئی۔ میٹنگ کے بعد اردو گلبن کے زیر اہتمام ایک خوبصورت محفل شعر کا اہتمام جناب حسن بایزید کی قیام گاہ پر عمل میں آیا جس میں کونسل کے نمائندہ برائے ریاض اور ہندوستان سے تشریف لانے والے مزاحیہ شاعر چکر نظام آبادی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت فرمائی۔