counter easy hit

اردو مشاورتی کمیٹی اور اردو اکادمی کے نئے عہدیداران کو شاہ فیض الرحمن اور نصر بلخی کی مبارکباد

Greetings

Greetings

پٹنہ : تحریک اردو کے جوائنٹ سکریٹری شاہ فیض الرحمن اور انجمن فلاح ملت (رجسٹرڈ) کے میڈیا سکریٹری اور نوجوان شاعر نصر بلخی نے اردو مشاورتی کمیٹی اور بہار اردو اکادمی کے نئے عہدیداران اور اراکین کو مبارکباد پیش کی ہے۔

شاہ فیض الرحمن اور نصر بلخی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ڈاکٹر کلیم عاجز کے سانحہ ارتحال کے بعد اردومشاورتی کمیٹی کے چیئر مین کا عہدہ خالی تھا۔ یہ عہدہ یقینا شفیع مشہدی کے شایان شان تھا۔ شفیع مشہدی ماہر تعلیم اور اچھے منتظم ہونے کے ساتھ ساتھ عمدہ شاعر اور نثر نگار بھی ہیں۔ اہلِ اردو کو شفیع مشہدی کی ذات سے بہت ساری امیدیں وابستہ ہیں۔

انھوں نے اردو مشاورتی کمیٹی کے نائب چیئر مین ڈاکٹر مشتاق احمد اور اراکین ڈاکٹر ریحان غنی، میجر بلبیر سنگھ، سید احمد قادری، افضل حسین، شنکر کیموری، شاہ ہلال احمد قادری، پروفیسر قمر جہاں، ڈاکٹر عبد المنان، پرفیسر توقیر عالم اور ڈاکٹر ارتضیٰ کریم کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ماہرین تعلیم، شعراء ، ادباء اور باصلاحیت صحافیوںکی یہ ٹیم اردو کے مسائل کے حل کے لیے حکومتی سطح پر کام کرے گی۔

شاہ فیض الرحمن اور نصر بلخی نے اردو اکادمی کے نئے عہدیدران خاص طور سے نائب صدر سلطان اختر اورڈاکٹر اعجاز علی ارشد، سکریٹری مشتاق احمد نوری اور اراکین پروفیسر علیم اللہ حالی، ڈاکٹر سید احمد قادری، پروفیسر ظفر کمالی، ڈاکٹر عابد نقوی، ڈاکٹر زرنگار یاسمین اور ڈاکٹر اقبال اختر کو بھی مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے امید ظاہر کی مشتاق احمد نوری کی سکریٹری شپ میں اردو اکادمی مزید فعال ہوگی۔