counter easy hit

اردن کے شاہ عبداللہ نے وزیراعظم عمران خان کو بھارت کیساتھ موجودہ کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے ثالثی کی پیشکش کر دی

اسلام آباد: اردن کے شاہ عبداللہ نے وزیراعظم عمران خان کو خصوصی طور پر فون کر کے ان کو بھارت کیساتھ موجودہ کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کیساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ نے پاک بھارت بڑھتی ہوئی کشیدگی پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ شاہ عبداللہ نے کشیدہ معاملات سے نمٹنے پر وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد دی اور پاک بھارت کشیدگی کے معاملے پر ثالتی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش بھی کی۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم نے ثالثی کی پیشکش پر شاہ عبداللہ کا شکریہ ادا کیا اور انھیں دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کا بنیادی ایجنڈا امن کا قیام اور غربت کا خاتمہ ہے

جبکہ دوسری جانب بھارت کا جنگی جنون خطہ میں امن کے لیے خطرہ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تنازع کی بنیادی وجہ مسئلہ کشمیر ہے جسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا ضروری ہے۔ اردن نے شاہ نے کشیدگی میں کمی کے لیے وزیراعظم عمران خان کے اقدامات کو سراہا۔ پاکستان نے پاک بھارت کشیدگی پر روس کی ثالثی کی پیشکش قبول کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ پارلیمنٹ سے خطاب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل ثالتی کا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہیں، اس کے ساتھ ہی روسی وزیر خارجہ نے بھی پیشکش کی ساتھ ہی روسی وزیر خارجہ نے بھی پیشکش کی ہے کہ وہ مذاکرات کے لئے پلیٹ فارم مہیا کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم روس سے کہتے ہیں کہ اس کی پیشکش پر پاکستان تیار ہے، ہم مذاکرات کی میز پر بیٹھیں گے آپ دعوت دیں۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو آج رہا کردیا جائے گا۔