counter easy hit

یوپی میں چیتے کے حملے سے سات افراد زخمی

UP Seven

UP Seven

واقعہ گورکھ پور میں پیش آیا جہاں قریبی جنگل سے چیتے نے حملہ کر کے سات افراد کو زخمی کر دیا ، لوگوں نے ڈنڈوں سے وار کر کے چیتے کو مار ڈالا
گورکھ پور (یس اُردو) بھارتی ریاست اتر پردیش میں چیتے کے حملے میں سات افراد زخمی ہوگئے ، گاؤں والوں نے ڈنڈوں سے چیتے کو مار ڈالا ۔ یہ واقعہ اتر پردیش کے ضلع گورکھ پور میں پیش آیا جہاں قریبی جنگل سے ایک چیتا آبادی میں گھس گیا ۔ چیتے کے حملے میں تین سالہ بچے سمیت سات افراد زخمی ہو گئے ۔ گاؤں والوں نے ڈنڈوں اور لاٹھیوں کی مدد سے چیتے کو مار ڈالا ۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ چیتے نے کئی روز سے گاؤں والوں کا جینا حرام کیا ہوا تھا ۔ بھارت میں جنگلی درندوں کے حملوں میں ہر سال سینکڑوں افراد زخمی ہوتے ہیں ۔