counter easy hit

جامعہ کراچی، سیکورٹی خدشات کے باعث غیر ملکی طالبات کو واپس بھیجنے پر غور

Karachi University

Karachi University

کراچی (یس ڈیسک) جامعہ کراچی میں سکیورٹی خطرات کو دیکھتے ہوئے غیر ملکی طالبات کو ان کے وطن واپس بھیجنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر اور انتظامیہ کے درمیان مشاورت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اس وقت 60 کے قریب غیر ملکی طالبات زیر تعلیم ہیں۔

غیر ملکی طالبات کا کہنا ہے کہ انہیں وطن واپس بھیجنے سے بہتر ہے کہ جامعہ کراچی کی سکیورٹی انتظامات کو بہتر بنائے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جامعہ میں غیر ملکی طالبات کو بھیجنے کا فیصلہ انہیں ملنے والی مسلسل دھمکیاں ہیں۔ جبکہ حساس اداروں کی جانب سے گرلز ہاسٹل کو حساس قرار دیا جا چکا ہے۔