counter easy hit

پاک امریکہ کادہشتگردی کیخلاف دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

United States agreed

United States agreed

واشنگٹن ………پاکستان اور امریکہ کے مابین دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دفاعی تعاون کو بڑھانے اور پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی استعداد کار کوبڑھانے پر اتفاق ہو گیا۔جمعہ کو واشنگٹن میں پاک امریکہ دفاعی مشاورتی گروپوں کا 24واں اجلاس ہوا۔سیکریٹری دفاع محمدعالم خٹک نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں فرار دہشتگردوں کی واپسی روکنے کے لیے امریکا کی مدد سے مانیٹرنگ سسٹم بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات واشنگٹن میں جیونیوز کو انٹرویو میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ کولیشن سپورٹ فنڈ 2016 میں جاری رہے گا۔ اجلاس میں علاقائی سلامتی اور خطے میں قیام امن کے لیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم بھی کیا گیا۔اجلاس میںدہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی استعداد کار بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔امریکہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو بھی سراہا۔