counter easy hit

متحدہ اور رینجرز کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کی جا رہی ہیں: فروغ نسیم

 Farogh Naseem

Farogh Naseem

کراچی (جیوڈیسک) بیرسٹر فروغ نسیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ متحدہ اور رینجرز کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ایم کیو ایم اور الطاف حسین نے ہمیشہ فوج کا ساتھ دیا۔

ایم کیو ایم بحیثیت ذمے دار سیاسی جماعت رینجرز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک ملک میں درج ایف آئی آر کی کسی دوسرے ملک میں کوئی حیثیت نہیں ہوتی۔ ایف آئی آردرج ہونے سے پہلے ہی الطاف حسین وضاحت کر چکے تھے۔