counter easy hit

فلسطینیوں کے مکانوں کا انہدام روکا جائے ، اقوام متحدہ

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) اقوام متحدہ نے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں اسرائیل کی طرف سے مکانوں اور املاک کے انہدام کا نوٹس لیتے ہوئے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مقبوضہ فلسطین میں اقوام متحدہ کے انسانی امور کے کوآرڈینیٹر نے اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطینیوں کے رہائشی مکانوں کے انہدام کا سلسلہ بند کیا جائے۔ اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر ایوان ہیلی نے کہا کہ 2020 میں اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ سر زمینوں میں فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار اور املاک کو نقصان پہنچانے کے لئے وسیع کاروائیاں انجام دی ہیں۔ کوآرڈینیٹر نے کہا کہ گذشتہ چار برسوں میں فلسطینیوں کو جبری طور پر باہر نکالا گیا یہاں تک کہ اسرائیلی حکام نے ان کے مکانات اور درہ اردن میں حمصہ البقیعہ دیہات کی عمارتوں کو ڈھا دیا۔ ہیلی نے مزید کہا کہ اسرائیلی حکومت نے غرب اردن میں تازہ ترین تخریبی کارروائی منگل کو انجام دیں اورغرب اردن کے حمصہ البقیعہ علاقے کو پوری طرح تباہ کردیا جس کے نتیجے میں 41 بچوں سمیت 73فلسطینی بے گھر اور دربدر ہوگئے۔ درایں اثنا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے مکانوں کو ڈھائے جانے سے اقوام متحدہ کو شدید تشویش لاحق ہوگئی ہے اور ہم اسرائیل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان اقدامات کا سلسلہ فورا بند کرے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website