counter easy hit

انتونیو گوتریس کاجموں وکشمیرمیں بھارتی فوج کی جانب سےبچوں پرمظالم پرگہری تشویش کااظہار

اقوام متحدہ/ بھارتی فوج کے بچوں پرمظالم پراظہار تشویش

اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے بچوں پر جاری مظالم ،پیلٹ گنز کے استعمال اور انہیں غیرقانونی طورپر زیرحراست رکھنے پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ بچوں اور مسلح تنازع پر ایک سالانہ رپورٹ میں ، جواقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے ورجینیا گامبا کی جانب سے نیویارک میں جاری کی گئی ،انتونیو گوتریس نے بھارت پر زوردیا کہ فوری طور پر ایسی کارروائیاں ختم کرے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ رات کے چھاپوں کے دوران بچوں کی گرفتاری، انہیں فوجی کیمپوں میں رکھنے، دوران حراست تشدد، کسی الزام اور قانونی کارروائی کے بغیر قید کرنے سے متعلق انہیں سخت تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہونے والی زیادہ تر شہادتیں دوران حراست تشدد،فائرنگ اور چھرے والی بندوق کے استعمال کے نتیجے میں ہوئیں۔ سفارتکاروں نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی رپورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں صورتحال معمول پر لانے کے بھارتی جھوٹے بیانیے غلط ثابت کردیے ہیں اور متنازعہ علاقے میں اس کی عالمی انسانی قوانین، جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو بے نقاب کیا ہے۔ ادھر اقوام متحدہ کے سربراہ نے اس رپورٹ میں اس بات کا خیرمقدم اور اعتراف کیاہےکہ پاکستانی حکومت نے ملک میں پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے والے کارکنوں کے تحفظ کےلئے کوششیں کی ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website