counter easy hit

متحدہ رہنمائوں نے تحریک انصاف کو این اے 246 میں مہمان قرار دے دیا

Farooq Sattar

Farooq Sattar

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے رات گئے جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف این اے 246 میں متحدہ کی مہمان ہے اور مہمان جانے کیلئے ہی آتے ہیں۔

ضمنی الیکشن میں ہر بیلٹ سے ” گو عمران گو” کا نعرہ نکلے گا حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ متحدہ کے قائد کی ہدایت پر پی ٹی آئی سے ہر ممکن تعاون کریں گے۔

دوسری جانب ایم کیو ایم کے رہنماؤں رشید گوڈیل اور آصف حسنین نے تھانہ گلبرگ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کریم آباد سے گرفتار7 افراد متحدہ کے کارکن نہیں بلکہ علاقہ مکین ہیں۔

پولیس جانبداری کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ رشید گوڈیل نے کہا کہ عمران خان کا کراچی پر قبضے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔