counter easy hit

برطانیہ: راجہ فیض سلطان کی زیر قیادت پاکستانی ہائی کمشنر سیدابن عباس سے ملاقات

Ipjo Meeting with H.E Ibne Abbas

Ipjo Meeting with H.E Ibne Abbas

لندن (راجہ فیض سلطان) برطانیہ میں پاکستانی صحافیوں کی نمائندہ تنظیم انٹرنیشنل پاکستانی جرنلسٹ آرگنائزیشن (اپجو) نے چیئرمین راجہ فیض سلطان کی زیر قیادت پاکستانی ہائی کمشنر سیدابن عباس سے ملاقات کی۔ملاقات میں اْنہوں نے پاکستانی ہائی کمشنرکو انٹرنیشنل پاکستانی جرنلسٹ آرگنائزیشن (اپجو)کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر ہائی کمشنر سید ابن عباس نے برطانیہ میں آباد پاکستانی کمیوینٹی کی سیاسی وسماجی سرگرمیوں کے بارے میں مثبت رپورٹس و خبریں اور پاکستان کا امیج بہتر طور پیش کرنے پر صحافیوں کی خدمات کو سراہا۔اْنہوں نے کہا صحافی کسی بھی حکومت اور معاشرے میں ہراول دستے اور لوگوں کی رائے کو بدلنے میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انٹرنیشنل پاکستانی جرنلسٹ آرگنائزیشن کے قیام کو اْنہوں نے خوش آئند قرار دیا اور اْمید ظاہر کی اپجو کے ممبران پاکستان اور پاکستانیوں کے بارے ہمیشہ مثبت اور تعمیری صحافت کرئے گے۔

پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے کہا کہ وہ بطور سفیرپاکستان اپجو کواپنی جانب سے ہر ممکن تعاون اور رہنمائی کا یقین دلاتے ہیں اور صحافیوں کی بہتری کیلئے جو بھی کر سکے وہ کریں گے،اْنہوں نے کہا سچائی اور حقیقت کو میڈیا پر نشر کرنا صحافیوں کی ذمہ داری ہے ۔صحافی معاشرے کیلئے ایک آئینے کی مانند ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایماندارانہ و دیانتدارانہ صحافت سیاست پر نظر رکھے تو جمہوریت کوئی خطرہ نہیں ہوسکتا۔سید ابن عباس نے کہا کہ آپ پر ذمہ داری بنتی ہے کہ برطانیہ میں رہتے ہوئے دوسرے ممالک اور خصوصََابرطانوی صحافیوں کو پاکستان کے خلاف ہونے والے منفی پروپیگنڈے کے اثرات کو زائل کرنے میں اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے حقائق سے آگاہ کریں۔

اْنہوں نے خصوصی طور پر مسلہ کشمیر،چین پاکستان اکنامک کاریڈور اور پاکستان کے نیوکلیر پروگرام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کو چاہیے کہ وہ دیگر اقوام کے لوگوں کو ان کے بارے صیح آگائی دیںاور جو غلط فہمیاں پیدا کرنے کرنے کوشش کی گئی ہیں وہ دور کرنے کی کوشش کریں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت ہی وہ راستہ ہے جس پر چل کر ہم ترقی کی منازل طے کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قلم کا کمال ہے کہ سیائی جب اس کے قلب سے گزرتی ہے تو وہ معاشرے میں روشن کردیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ صحافت کو ریاست کا چوتھا ستون کہا جاتا ہے وہ اس لئے کہ یہ ستون عوام کے تحفظ کیلئے ہمیشہ رہتا ہے۔

اْنہوں نے کہا کہ دیار غیر میں پاکستان کے سفارت خانوں اور پاکستانی صحافیوں کا چولی اور دامن کا ساتھ ہے اورایمانداری اور سچائی کے ساتھ کی جانے والی صحافت یقیناًعباد ت سے کم نہیں ہے۔پاکستانی ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ برطانیہ میں پاکستان میڈیا ہاوسز کے نمائندے کم وسائل کے باوجود بڑی جانفسانی اور محنت سے پاکستان کے تشخص کو بلند کرنے میں پیش پیش ہیں، اس پر ہم ان کا شکر یہ ادا کرتے ہیںاْنہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیاکہ اپجو اور دیگر پاکستانی صحافی تنظیمیں ہمیشہ پاکستان کے امیج کو بہتر سے بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرتی رہیگی۔

پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے بطور سفیرپاکستان اپجو کواپنی جانب سے ہر ممکن تعاون اور رہنمائی کا یقین دلایا اور کہا کہ صحافیوں کی بہتری کیلئے وہ جو کچھ بھی کر سکے ،کریں گے۔انٹر نیشنل پاکستانی جرنلسٹ آرگنائزیشن کے وفد میں راجہ فیض سلطان، ودود مشتاق،رضا سید،نوید سجاد چوہدری،انجینئراسد علی،سید کوثر عباس کاظمی،مجاہد عمراور شاہ نواز خان شامل تھے جب کہ پاکستان ہائی کمیشن برطانیہ کے پریس اتاشی مینر احمد بھی ملاقات کے دوران موجود تھے۔