counter easy hit

برطانیہ نے 60 ممالک کیلئے سفری پالیسی نرم کردی، پاکستان، امریکہ و کینیڈا کیلئے پابندیاں برقرار

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) برطانوی حکومت نے سیاحت ومعیشت میں بہتری کیلئے 60 ممالک کے باشندوں کیلئے کرونا وبا کے تناظر میں لگائی گئی پابندیاں نرم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان ممالک سے آنے والے افراد کو 14 دن کے لئے قرنطینہ میں نہیں رہنا ہو گا۔ برطانوی دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق برطانیہ نے 60 ممالک کے لئے قرنطینہ قوانین میں نرمی کر دی ہے لیکن پاکستان کیلئے پابندی برقرار رکھی گئی ہے۔اس کے علاوہ امریکہ اور کینیڈا کے شہریوں پر بھی قرنطینہ کی شرط کو برقرار رکھا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ نے کورونا وائرس کی وجہ سے سفر کرنے کے حوالے سے بنائے جانے والے قانون میں نرمی کر دی ہے جس کے بعد باقی ممالک کے افراد کو قرنطینہ نہیں جانا ہو گا لیکن پاکستان سے سفر کرنے والے افراد کو 14 دن کے لئے قرنطینہ میں جانا ہو گا، اس حوالے سے برطانوی دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مذکورہ ممالک سے آنے والے افراد کو 14 دن کے لئے قرنطینہ میں نہیں رہنا ہو گا، فیصلہ سیاحت اور معیشت کی بہتری کے لئے کیا گیا ہے۔ پاکستان، امریکہ اور کینیڈا سے پابندی اس لئے ختم نہیں کی گئی کیونکہ تینوں ممالک میں ابھی تک کورونا کیسز کی تعداد سامنے آ رہی ہے۔ تاہم دوسری طرف 60 ممالک سے برطانیہ کی طرف سے پابندی ختم کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت کورونا وائرس پوری دنیا میں پھیل چکا ہے جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ23 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے اب تک پانچ لاکھ 57 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل برطانیہ ہی نہیں، دنیا بھر کے ممالک نے کورونا کی وجہ سے دوسرے ممالک سے آنے والے افراد پر قرنطینہ میں جانے کی شرط رکھ دی تھی، لیکن اب حالات میں کچھ بہتری آنے کے بعد قرنطینہ کی شرط کو کچھ ممالک کی جانب سے ختم کیا جا رہا ہے۔

جمعہ کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس سے دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد12394709 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ فعال مریضوں کی تعداد461207 ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک557510 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے امریکہ دنیا بھر میں اب بھی پہلے، برازیل دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر ہے جبکہ اموات کے اعداد و شمار میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے۔ امریکہ میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد32 لاکھ 20 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ ملک میں اب تک وائرس سے ایک لاکھ 35 ہزار 822 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website