counter easy hit

برطانیہ :پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن نے مظاہروں کا اعلان کر دیا

United Kingdom:

United Kingdom:

پی ٹی آئی حسین نواز شریف اور مسلم لیگ ن عمران خان کے بیٹوں کے گھر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرے گی
لندن (یس اُردو) برطانیہ میں بھی نون اور جنون میں ٹھن گئی ، پی ٹی آئی نے حسین نواز جبکہ نواز لیگ نے عمران خان کے بیٹوں کے گھر کے باہر مظاہروں کا اعلان کردیا ۔ پاناما لیکس پر سیاست کا بازار گرم ہوگیا جس نے اب لندن کا رخ کرلیا ۔ تحریک انصاف نے وزیر اعظم نواز شریف کے بیٹے حسین نواز کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرے کا اعلان کیا ہے ۔ مسلم لیگ ن برطانیہ نے بھی جوابی احتجاج کا اعلان کر دیا ۔ لیگی کارکن آج عمران خان کے بیٹوں کے گھر کے سامنے مظاہرہ کریں گے ۔ مظاہرے کی اجازت کیلئے مسلم لیگ ن نے درخواست جمع کرا دی