counter easy hit

بائیسکل کو میوزک سٹوڈیو میں تبدیل کرنیکا انوکھا رجحان

میلان: اٹلی کے شہر پالیرمو میں بائیسکل پر کار کا سٹیریو سسٹم نصب کر کے سڑکوں پر چلانا اب معمول بنتا جارہا ہے

Unique trend to convert bicycle to music studioپاکستان میں کبھی بائیسکل انتہائی عام استعمال کی سواری تھی لیکن وقت کیساتھ ساتھ اس رجحان میں کمی آتی گئی اور آج کل بائیسکل کا نام سنتے ہی ذہن میں یا تو بچوں کی سواری کا تصور ابھرتا ہے یا پھر فٹنس میں مددگار آلے کا

لیکن جدید کاروں اور موٹر سائیکلوں کے اس دور میں بھی اٹلی کے ایک شہر میں بائیسکل کو دلکش شکل میں سامنے لانے کا رجحان پیدا ہوچکا ہے۔ پالیرمو شہر میں بائیسکل پر بڑے بڑے سپیکر نصب کر کے انہیں چلتے پھرتے میوزک سٹوڈیو میں تبدیل کر نے کا شوق پروان چڑھ چکا ہے

بائیسکل پر کار کا سٹیریو سسٹم نصب کیا جاتا ہے جس پر سپیکر، سب ووفرز، ایمپلی فائرز سمیت کار کی ہی بیٹریاں لگی ہوتی ہیں اور جب یہ بائسیکل شہر کی سڑکوں پر دوڑتی ہے تو 1250 واٹ سائونڈ در و دیوار کو ہلا رہا ہوتا ہے۔