counter easy hit

اسپین میں مسافر کا جہاز کے پر بیٹھ کر انوکھا احتجاج, ویڈیو لنک میں

لندن: اسپین میں ایک مسافر فلائٹ تاخیر کا شکار ہونے پر احتجاج کا انوکھا طریقہ اپناتے ہوئے جہاز کے ونگ پر بیٹھ گیا۔

Unique protest of passenger to sit on ship wing in Spainغیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن سے آنے والی ایک پرواز ایک گھنٹہ تاخیر سے ہسپانیہ کے ملینگا ایئرپورٹ پر پہنچی اور مذکورہ فلائٹ کے مسافروں کو لینڈ کرنے کے باوجود 30 منٹ تک جہاز میں ہی بیٹھنے کی ہدایت دی گئی لیکن جہاز میں ہی موجود پولینڈ کے شہری سے یہ اذیت برداشت نہ ہوئی اور اس نے احتجاج کرنا شروع کردیا۔

57 سالہ پولش شہری نے سیکورٹی کلیئرنس کی وجہ سے مزید تاخیر کی اذیت نہ برداشت کرتے ہوئے جہاز کا ہنگامی دروازہ کھول کر پر پر بیٹھ گیا، اس دوران ایئرپورٹ کے عملے نے مسافر کو جہاز کے اندر جانے کی ہدایت کی تاہم  اس نے سنی ان سنی کردی ۔مسافر کو اس غیر قانونی حرکت کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا اور مقامی پولیس اس متعلق تفتیش کررہی ہے۔ دوسری جانب جہاز میں موجود دیگر مسافروں نے اس واقعے کو موبائل کیمرے کی مدد سے محفوظ کرلیا اور بعد ازاں ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا۔