counter easy hit

قد جانچنے کا انوکھا طریقہ

کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کے بچے کا قد نوجوانی میں کتنا ہو گا ؟

غیرملکی جریدے نے ایک رپورٹ جاری کی ہے کہ ریاضی کے اس آسان سے فارمولے کے ذریعے آپ جان سکتے ہیں کہ آیا نوجوانی میں آپ کے بچے کا قد آپ سے زیادہ ہو گا یا کم ۔نیو یارک ٹائمز نے اب انیس سو ستر کی دہائی سے استعمال ہونے والے اس فارمولے سے متعلق ایک رپورٹ شائع کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماں اور باپ کے مجموعی قد کی اوسط کی مدد سے زیادہ تر بچوں کے قد کے بارے میں صحیح اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔خیال رہے کہ اس فارمولے کے نتائج مکمل طور پر قابل بھروسہ نہیں کیونکہ قد کے تعین میں دوسرے عناصر مثلا خوارک وغیرہ بھی اہم کردار اداکرتے ہیں۔
فارمولہ
لڑکوں کے لئے:
والدین کے قد کو جمع کر کے اس میں مزید5انچ جمع کریں اور 2سے تقسیم کر دیں۔
لڑکیوں کے لئے:
والدین کے قد کو جمع کریں اس میں سے 5انچ ضرب کریں اور 2 سے تقسیم کردیں۔

رپورٹ کے مطابق، کسی کے حتمی قد کا ساٹھ سے اسی فیصد تعلق اسکی جنس سے بھی ہوتا ہے۔ رپورٹ میں مزید دعو یٰ کیا گیا ہے کہ چھوٹے بہن بھائیوں کا قد عموماًبڑے بہن بھائیوں کی نسبت سے چھوٹا ہوتاہے تاہم یہ ضروری نہیں ہے کہ پیدا ہونے والے بچے کا قد اس کے والدین کے قد سے مطابقت رکھتا ہوکیونکہ اس میں خوراک بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیاہے کہ اس فارمولے سے متعلق آٹھ ہزار سات سواٹھانوے جوڑوں پر تحقیق کی گئی جن میں دوہزار سے زئد اٹھتر فیصد مردوں اور پچھتر فیصد عورتوں کا قد انکی جنس کی وجہ سے بڑھا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ قدکی پیشگی جانچ کیلئے ایک اورطریقہ بھی رائج ہے کہ جب لڑکے دو سال اورلڑکیاں اٹھارہ ماہ کی ہوں تو ان کے اوسط قد کو دوگنا کردیں تو آپ جان سکیں گے کہ آپ انداز لگاسکتے ہیں کہ بچوں کی جوانی میں ان کا اوسط قد کتنا ہوگا۔