counter easy hit

چین میں ٹریفک مسائل کے حل کیلئے منفرد بس تیار

Unique just

Unique just

چین میں انجینئرز نے نئی ایلیویٹڈ بس متعارف کروا دی جو گاڑیوں کے اوپر سے گزرے گی
بیجنگ (یس اُردو) چین میں ٹریفک جام کا منفرد حل پیش کر دیا گیا ، نئی ایلیویٹڈ بس کاروں کے اوپر سے سفر کرے گی ۔جدید ٹیکنالوجی کو کیسے اپنے آرام کے لیے استعمال میں لانا ہے کوئی چینیوں سے سیکھے ۔ انجینئرز نے نئی ایلیویٹڈ بس متعارف کروا دی جو گاڑیوں کے اوپر سے گزرے گی ۔
چین میں ٹیکنالوجی ایکسپو میں نئی بس کا ڈیزائن پیش کیا گیا ہے جس میں بارہ سو مسافروں کی گنجائش ہو گی اور دیگر ٹریفک اس کے نیچے سے گزرے گی ۔چینی حکام کا کہنا ہے نئی بس مصروف شاہراہوں پر ٹریفک کو رواں رکھنے میں کاگر ثابت ہو گی ۔ جدید بس ایک سال کے اندر چینی سڑکوں پر دوڑتی نظر آئے گی ۔