counter easy hit

ننھے مالک کو نیند سے جگانے میں مگن پالتو کتے کے انوکھے جتن

Unique effort to wake

Unique effort to wake

نیویارک………گہری نیند سونے والے افراد کیلئے صبح اٹھنا انتہائی مشکل ہوتا ہے لیکن اب نیند سے جگانے کا کام الارم کلاک کے بجائے پالتو کتے کرنے لگے ہیں۔
یقین نہ آئے توذرا اس کتے کو ہی دیکھ لیجئے جو اپنے ننھے مالک کو جگانے کیلئے وہ کچھ کرتا نظر آرہا ہے جو الارم کلاک ہر گز نہیں کر سکتے۔یہ ڈوگی صبح ہوتے ہی اپنے مالک کو جگانے کیلئے بیڈ پر پہنچ جاتا ہے اور ننھے میاں بھی الارم کلاک کی بے سری آواز کے بجائے پالتو کتے کے خوشگوار انداز میں اٹھانے کے طریقے سے خوش دکھائی دیتے ہیں۔تو اب مہنگے مہنگے الارم کلاک خریدنے کی کیا ضرورت ہے صرف ایک عدد عقلمند کتاگھر لے آئیے اور اپنی صبح کو خوشگوار بنائیے۔