counter easy hit

بے نامی اکاؤنٹس: آصف زرداری اور فریال تالپور کے بعد اور ایک نامور شخصیت کے گرد شکنجہ سخت

کراچی (ویب ڈیسک) اومنی گروپ کے مالک انور مجید کی طرف سے رشوت کی رقم ہنڈی حوالہ کے ذریعے بیرون ملک منتقل کرنے کا انکشاف، اسی رقم سے لندن، کینیڈا، فرانس اور دبئی میں جائیدادیں خریدی گئیں۔ نجی ٹی وی نیوز چینل کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی ریڈار پر آ گئے ہیں۔ جوائنٹ انوسٹی گیشن (جے آئی ٹی) کی حتمی رپورٹ جمعہ کے روز سپریم کورٹ میں جمع ہو گی۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق انور مجید رشوت کی رقم ہنڈی کے ذریعے بیرون ملک منتقل کرتا رہا جس سے لندن، فرانس اور دبئی میں اثاثے بنائے گئے۔ بلاول ہاؤسز کا خرچہ بھی اومنی گروپ اٹھاتا رہا۔ جے آئی ٹی رپورٹ کے حوالے سے دنیا کامران خان کے ساتھ میں 2019ء سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کیلئے بھاری ثابت ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ دنیا کامران خان کے ساتھ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مراد علی شاہ نے اومنی گروپ پر نوازشات کی بارش کر دی۔ پروگرام میں بتایا گیا ہے کہ اومنی گروپ کی سفارش پر ہی مراد علی شاہ نے جونئیر منسٹر سے وزیراعلیٰ تک کا سفر طے کیا۔