counter easy hit

انڈرٹیکر نے ڈبلیو ڈبلیو ای چیئرمین کو دھمکی دیدی

Undertaker

Undertaker

مشہور ریسلر انڈرٹیکر نے ریسلنگ کی دنیا میں واپسی کے بعد ڈبلیو ڈبلیو ای کے چیئرمین ونس میکموہن کو سخت پیغام دیدیا ہے۔
نیویارک: (یس اُردو) ورلڈ انٹرٹینمنٹ ریسلنگ کے مشہور ریسلر انڈرٹیکر یسلنگ کی دنیا میں واپس آتے ہی سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ انڈر ٹیکر منڈے نائٹ را میں شریک ہوئے اور ڈبلیو ڈبلیو ای کے چیئرمین ونس میکموہن کو خطرناک پیغام دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ونس میکموہن اچھی طرح جانتے ہیں کہ ایک دفعہ رسل مینیا کا پنجرہ بند ہو جائے تو اس کے بعد کیا ہوتا ہے۔ انڈرٹیکر نے ونس میکموہن کو خبردار کیا شین کا خون تمہارے ہاتھوں پر ہوگا۔ انڈرٹیکر نے کہا کہ وہ اس میچ میں کسی طرف نہیں ہوں گے یا کسی فریق کی حمایت نہیں کریں گے۔