counter easy hit

انڈر 19ٹیم، معین خان کے بیٹے اعظم کا انتخاب، بھائی ندیم منیجر بن گئے

Under 19 team moin khan sons select and brother nadeem will beome manager

Under 19 team moin khan sons select and brother nadeem will beome manager

لاہور: اے سی سی یوتھ انڈر19 ایشیاکپ کیلیے15رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، ناصر نواز کپتان ہونگے جبکہ علی زریاب کو ان کا نائب مقرر کیاگیا ہے، معین خان کے بیٹے اعظم بھی اسکواڈ میں شامل ہیں جبکہ سابق کپتان کے بھائی ندیم کو ٹیم منیجر بنایا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جونیئر سلیکشن کمیٹی کی طرف سے منتخب کھلاڑیوں میں محمد محسن خان، عبداللہ شفیق، زاہد عالم، محمد عارف،وقار احمد، سعد خان، اعظم خان، شاہین شاہ، محمد حسنین، موسیٰ خان، ابرار زمان، عمر خان اور منصور علی شامل ہیں، چار ریزرو پلیئرز عالمگیر خان، فرحان شفیق، محمدسلیم اور ہدایت اللہ کا بھی انتخاب ہوا۔

منصور رانا ہیڈکوچ، عبدالرحمن اسسٹنٹ کوچ ، ندیم خان ٹیم منیجر، عثمان غنی فزیو تھراپسٹ، زبیر احمد اینالسٹ اور صبور احمد ٹرینرہونگے۔ قومی ٹیم13 سے 24 دسمبر تک سری لنکا میں شیڈول ٹورنامنٹ میں شرکت کریگی۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website