counter easy hit

لاہور سمیت پنجاب بھر میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ

لاہور سمیت پنجاب کے چھوٹے بڑے شہروں میں غیر اعلانیہ لوشیڈنگ بڑھ گئی،شیڈول نظر اندازکردی گیا، بجلی کئی کئی گھنٹے غائب رہنے لگی ،لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ ان کے یومیہ بجلی کوٹے میں کمی کر دی گئی ہے جس کے باعث اضافی لوڈشیڈنگ کرنا پڑ رہی ہے۔

Unannounced electricity load shedding in Punjab including Lahore

Unannounced electricity load shedding in Punjab including Lahore

لیسکو صارفین کو ایک بار پھر گھنٹوں غیر اعلانیہ بجلی بندش کا سامنا ہے ،لاہور میں شیڈول کو نظر انداز کرکے اضافی دو سے تین گھنٹے بجلی بند رہنے لگی ، 3 کے بجائے 6 سے 8 گھنٹے بجلی غائب رہنے سے صارفین کی مشکلات بڑھ گئیں ۔کمرشل صارفین کی مشکلات بھی کسی سے کم نہیں ، دکان داروں کی پیداواری لاگت بڑھنے پر جنریٹر کے استعمال پر مجبور ہیں،انہو ں نے شیڈول کے مطابق بجلی بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔پنجاب بھر کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں صورتحال لاہور سے بھی ابتر ہے،بجلی چلی جائے تو آنے کا کسی کو پتا نہیں ہوتا۔لیسکو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یومیہ کوٹے میں کمی کے باعث شارٹ فال بڑھااور لوڈشیڈنگ بڑھانی پڑی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website