counter easy hit

اقوام متحدہ ایران اور لیبیا سمیت سات ممالک جنرل اسمبلی میں ووٹ کے حق سے محروم

اقوام متحدہ ایران اور لیبیا سمیت سات ممالک جنرل اسمبلی میں ووٹ کے حق سے محرو

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے سات ممبر ممالک کو ان کے واجبات کی عدم ادائیگی پر جنرل اسمبلی اجلاس میں ووٹ کے حق سے محروم کردیا گیا ہے ان ممالک میں ایران،نائیجر،لیبیا،وسطی افریقی ریاست، کانگو،برازویلی،جنوبی سوڈان اور زمبابوے شامل ہیں، اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق واجبات کی عدم ادائیگی کے سبب یہ ساتوں ممالک جنرل اسمبلی کے کسی بھی اجلاس میں ووٹ کا حق استعمال نہیں کر سکیں گے.اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس کی طرف سے صدر جنرل اسمبلی میں وولکن بوزکیر کو لکھے گئے خط کے مطابق جن ممالک نے واجبات ادا نہیں کیے گئے . ان ممالک کا ووٹ کا حق معطل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے خط کے مطابق ایران کی طرف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 16.2 ملین ڈالرزواجب الادا ہیں. واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا سالانہ بجٹ تین اعشاریہ دو بلین امریکی ڈالر ہے جبکہ اقوام متحدہ کے امن مشنز کا بجٹ اس کے علاوہ ہے.

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website