counter easy hit

شمالی کوریا میزائل تجربہ، سلامتی کونسل کا اجلاس کل ہوگا

شمالی کوریا کے میزائل تجربے پر سلامتی کونسل کا اجلاس کل ہوگا۔شمالی کوریا کے میزائل تجربے پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی درخواست امریکا اور جاپان نے کی تھی۔

UN, Security, Council, called, meeting, tomorrow, for, North Korea, Tests, New, Ballistic, Missile اقوام متحدہ کے اطالوی مندوب کے مطابق سلامتی کونسل کا اجلاس کل ہوگا۔واضح رہے کہ قبل دو ماہ کی خاموشی کے بعد شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائل کا پھر تجربہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل 50 منٹ تک فضا میں رہا، جو جاپان کے خصوصی اقتصادی زون میں گرا۔شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل ایک ہزار کلو میٹر دور بحیرۂ جاپان میں گرا، پیانگ یانگ کا اب تک سب سے اونچی پرواز کرنے والا میزائل ہے۔امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے شمالی کوریا کے اس بیلسٹک میزائل تجربے کی تصدیق کی ہے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق میزائل کی فضا میں موجودگی کے دوران ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس سے متعلق بریف کیا گیا۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا سے نمٹ لیں گے۔امریکا نے ایک ہفتے پہلے شمالی کوریا کو دہشت گردوں کی پشت پناہ ریاست قرار دیا تھا۔

UN, Security, Council, called, meeting, tomorrow, for, North Korea, Tests, New, Ballistic, Missile  UN, Security, Council, called, meeting, tomorrow, for, North Korea, Tests, New, Ballistic, Missile