counter easy hit

اقوام متحدہ کے نئے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریز نے حلف اٹھالیا

UN new Secretary General Antonio Guterres took oath

UN new Secretary General Antonio Guterres took oath

نیویارک: پرتگال کے سابق وزیراعظم انٹونیو گوٹریز نے اقوام متحدہ کے نئے سیکریٹری جنرل کا حلف اٹھالیا ہے اور وہ یکم جنوری 2017 سے 5 سال کے لیے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پرتگال کے سابق وزیراعظم انٹونیو گوٹریز نے اقوام متحدہ کے نئے سیکریٹری جنرل کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے انٹونیو گوٹریز نے اقوام متحدہ کی 193 رکنی جنرل اسمبلی کے سامنے عہدے کا حلف اٹھایا ہے جب کہ گوٹریزسے حلف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر جان ولیمز ایشے نے لیا۔ حلف لینے کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انٹو نیو گوٹریز نے دنیا بھر میں قیام امن اور تنازعات کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا۔ جب کہ حلف برداری کے موقع پر جنرل اسمبلی کے 193 اراکین نے جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے بان کی مون کو اپنی 5 سالہ مدت پوری کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔واضح رہے انٹونیو گوٹریز پرتگال کی بائیں بازو سے تعلق رکھنے والی سوشلسٹ پارٹی کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں اور 10سال تک اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین بھی رہ چکے ہیں اور وہ انگریزی، فرانسیسی، ہسپانوی اور پرتگالی زبانیں روانی سے بولتے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website